
تعریف مرض
اس مرض میں پانی کی شدید خواہش ہوتی ہے اور بچہ پانی دیکھتے ہی اس کی طرف لپکتا ہے۔
قے و دستوں کی زیادتی،لو لگنا،ماں کے دودھ میں خرابی، صفراوی بخار،ورم دماغ، گرمی کا اثر، نظام ہضم کی خرابی، گرم غذائوں کا کثرت استعمال، میٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال، تیز مرچ مصالحے دار غذائوں کا کثرت استعمال۔
علامات مرض
بچے کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے،بچے کی طبیعت میں تشنگی و بے قراری ہوتی ہے۔ 90فیصد بچوں میں قے و دست کی زیادتی سے پانی کی کمی ہوجاتی ہے جو کہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ قے و دست کے ذریعے پانی کے ساتھ ساتھ بدن میں نمکیات کی کمی بھی ہوجاتی ہے۔ زبان خشک اور چہرہ مرجھایا ہوا ہوتا ہے،جسم میں خشکی کے آثار نمایاں اور آنکھیں اندر دھنسی ہوئی ہوتی ہیں۔ لو کے اثرات عموماً موسم گرما میں پائے جاتے ہیں۔ دماغ میں ورم کی صورت میں تیز بخار کی علامات نمایاں ہوتی ہیں۔ صفراوی مادہ کی زیادتی کی صورت میں قے میں پیلا مادہ خارج ہوتا ہے ۔ بچے کا مزاج چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔
اصول علاج
٭… اصل سبب مرض کا ازالہ کریں۔ ٭… حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کریں۔ ٭… خشکی پیدا کرنے والے اسباب کو دور کیا جائے۔ ٭… گرم غذائوں اور دوائوں کے استعمال کو روک دیا جائے۔ ٭… بد ہضمی اور صفرا کی زیادتی کا ازالہ کریں۔ ٭… غذا سادہ اور زود ہضم استعمال کروائیں۔
علاج مرض
بہی دانہ 5گرام عرق گلاب 50ملی لٹر شربت نیلو فر 10ملی لٹر
ترکیب تیاری: بہی دانہ کو 4گھنٹہ تک عرق میں بھگو دیں جب لعاب نکل آئے تو شربت نیلو فر ملا دیں۔ ترکیب استعمال: 5-5ملی لٹر4-4 گھنٹے بعد ٹھنڈا کرکے پلائیں۔
(ہوالشافی)
زہر مہرہ خطائی 3گرام مغز کنول گٹہ 3گرام عرق گائوزبان 50ملی لٹر
ترکیب تیاری:کنول گٹہ کو توڑ کر مغز نکالیں۔ مغز کنول گٹہ اور زہر مہرہ خطائی کو اچھی طرح باریک کرکے عرق گائوزبان میں حل کرلیں۔ ترکیب استعمال: 5-5ملی لٹردن میں 4بار ٹھنڈا کرکے استعمال کروائیں۔ احتیاط: استعمال سے قبل عرق کو اچھی طرح ہلا لیا جائے تاکہ نیچے تہہ نشین دوا عرق میں اچھی طرح حل ہوجائے۔
(ہوالشافی)
طباشیر 5گرام زہر مہرہ خطائی 5گرام الائچی خرد 5گرام
عرق گائوزبان 50ملی لٹر شربت نیلوفر 10ملی لٹر
ترکیب تیاری: الائچی خرد کے دانے نکال لیں۔ اول الذکر تینوں اشیاء کو اچھی طرح باریک پیس لیں۔ ترکیب استعمال: تیار مرکب ایک گرام کی مقدار میںعرق گائوزبان50ملی لٹر اور شربت نیلو فر 10ملی لٹر میں ملا کر استعمال کروائیں۔
بیرونی استعمال کے لئے
آملہ منقیٰ 5گرام
اسپغول مسلم 10گرام برادہ صندل سفید 5گرام عرق گائوزبان 50ملی لٹرترکیب تیاری: آملہ اور صندل کو باریک کرلیں۔ اسپغول کو عرق میں بھگو دیں اسپغول لعاب چھوڑ دے گا۔ اس لعاب کو اسپغول سے الگ نکال لیں پھر اسی لعاب میں مذکورہ باریک کردہ ادویہ کو بھگو دیں۔
ترکیب استعمال: مذکورہ بالا مرکب کو تالو پر لگائیں۔ شدت مرض میں یہ سکون دیتا ہے۔
(ہوالشافی)
تخم خرفہ سیاہ 2گرام
مغز کنول گٹہ 2گرام دانہ الائچی خرد 2گرام زہر مہرہ خطائی 2گرام برادہ صندل سرخ 2گرام طباشیر 2گرام تخم بارتنگ 2گرام نارجیل دریائی 2گرام برادہ صندل سفید 1گرامترکیب تیاری:تمام ادویہ کو باریک پیس لیں۔
ترکیب استعمال: 120-120 ملی گرام شربت صندل (اشرف) 5ملی لٹر میں ملا کر(بغیر پانی میں حل کئے) 3-3 گھنٹے کے وقفے سے چٹائیں۔
تخم بالنگو 5گرام
مصری 10گرام عرق گائوزبان 50ملی لٹرترکیب تیاری: تخم بالنگو کو عرق میں بھگو دیں۔
ترکیب استعمال: تخم بالنگو جب لعاب چھوڑ دے تو مصری حل کرکے ایک ایک چمچ ہر تین گھنٹے کے وقفہ سے پلائیں۔
آسان گھریلو علاج
٭… تربوز کا پانی 10-10ملی لٹر نمک سیاہ معمولی مقدار میں ملا کر پلائیں۔
٭… آش جو پانی میں تیار کر کے شکر کے اضافہ کے ساتھ اور برف سے ٹھنڈا کرکے پلائیں۔
٭…انگور کا رس10-10ملی لٹر 4-4گھنٹہ کے وقفہ سے پلائیں۔
اشرف لیبارٹریز کی ادویہ سے علاج
٭… شربت الائچی ( اشرف) 3-3گھنٹےکے وقفہ سے چٹائیں۔
٭… شربت تسکین جگر( اشرف) 5-5 ملی لٹر ہر تین گھنٹہ بعد نصف کپ عرق کاسنی میں حل کرکے پلائیں۔
٭…خمیرہ صندل( اشرف) 1-1گرام (حسب عمر کم وبیش مقدار میں لیں )دن میں تین بار کھلائیں۔
٭…مفرح بارد سادہ( اشرف) صبح، دوپہر اور شام کو تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھلائیں۔
٭…تسکینی(اشرف) 1-1ٹکیہ(حسب عمر) دن میں 4بار کھلائیں۔
٭…جوارش شاہی( اشرف) 1-1گرام (حسب عمر )صبح، دوپہرا ور شام کھلائیں۔
٭… سفوف مفرح خاص( اشرف) 1-1 گرام صبح و شام عر ق گائوزبان 20ملی لٹر کے ہمراہکھلائیں۔
٭…معجون صندل(اشرف) 1-1گرام (حسب عمر )صبح و شام کھلائیں۔
٭…٭…٭