نمک کی زیادہ مقدار والی غذائیں

اگر کھانوں میں نمک نہ ہو تو ان کا ذائقہ کسی کو پسند نہیں آتا، مگر کبھی کبھار تو لوگ بہت زیادہ نمک کا استعمال بھی شروع کردیتے ہیں۔اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو آپ کو بہت زیادہ نمک کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔بہت زیادہ نمک کا استعمال گردے کو جسم میں موجود غیر ضروری پانی باہر نکالنے سے بھی روکتا ہے، جو صحت کے لیے کافی خطرناک ہے۔آپ اپنے بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور نمک کا استعمال بھی بالکل چھوڑ دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بلڈ پریشر کنڑول نہیں ہوپاتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ بہت سی ایسی غذائوں کا استعمال اس وقت بھی کررہے ہوتے ہیں، اور لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا ہے ان میں بھی نمک کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ایسی چند غذائوں کے بارے میں یہاں بتایا جارہا ہے۔

بریڈ

صبح ناشتے میں ڈبل روٹی کھانا کسے پسند نہیں؟ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اور بہت زیادہ بریڈ کھانے سے پرپیز کرنا ہی بہتر ہے۔

بسکٹ

بسکٹ چاہے میٹھا ہویا نمکین یا پھر اس میں کریم موجود ہو یا نہ ہو ، اس میں نمک کی مقدار کتنی زیادہ ہوتی ہے اس کے بارے میں کوئی نہیں بتاتا، چائے کے ساتھ بسکٹ کھانا تواچھا لگتا ہے لیکن اس کا بھی استعمال دھیان سے کرنا چاہیے۔

کارن فلیکس

کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کو کھلائے جانے والے کارن فلیکس نمک کا استعمال کرتے ہوئے ہی تیار کیے جاتے ہیں، اور اسے روزانہ کھانا ہماری صحت کے لیے بالکل صحیح نہیں۔

پنیر

پنیر (Cheese) کا بہت زیادہ استعمال انسانی جسم میں نمک (Sodium) کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جو کہ صحت کیلئے ٹھیک نہیں۔

ساس

آپ کے پسندیدہ ساس کی ایک بوتل میں نمک کی مقدار اتنی زیادہ ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ ایک بار بھی نہیں سوچتے، بلڈ پریشر کے مریض ساس کا استعمال کم ہی کریں تو بہتر ہے۔

فروزن فوڈ

فروزن فوڈ یعنی جمے ہوئے کھانے جنہیں آپ روزانہ تل کر کھانا پسند کرتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کو ٹھیک رکھنے کے لیے ان میں نمک کی مقدار زیادہ شامل کی جاتی ہے، جو آپ کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

نوڈلز

ویسے ہی بہت زیادہ نوڈلز صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، اور اب آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ ان میں نمک بھی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کو بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتا ہے۔

٭…٭…٭

نمک کی زیادہ مقدار والی غذائیں
Tagged on:                             

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *