السی تیل کے صحت پر حیران کن فوائد

غذائی ماہرین کے مطابق متعدد بیماریوں کی وجہ نظام ہاضمہ کی خراب کارکردگی اور قبض ہوتی ہے۔ السی کے بیج بھی معدے سے جڑی تمام بیماریوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ السی کے بیجوںکو ہمیشہ چبا کر یا سفوف بنا کر نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، اگر یہ طریقہ کار ناگوار گزرے تو اس کے بدل میں السی کے تیل کا استعمال نیم گرم دودھ کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے ۔

نیم گرم دودھ میں السی کے تیل کے استعمال سے صحت پر آنے والے چند مثبت فوائد مندرجہ ذیل ہیں، جن کی طب سمیت سائنسی رپورٹس میں بھی تصدیق موجود ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق السی کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء سے بھرپور ہونے کے سبب جسم میں موجود سوزش زدہ خلیات کو مزید بگاڑ سے محفوظ رکھتا اور کینسر کی روک تھام میں کردار ادا کرتا ہے۔

السی کا تیل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اومیگا سِکس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم میں موجود منفی کولیسٹرول کی سطح گھٹاتا ہے اور مثبت کولیسٹرول کی سطح متوازن بنا کر جسم میں چربی کے جمنے کا عمل روکتا ہوا جسم کو فربہ ہونے سے بچاتا ہے۔السی کے تیل کا استعمال دل سے جڑی اہم شریانوں کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

السی کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کے سبب دل سے جڑے مسائل جیسے کہ ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کی روک تھام میں بھی کردار کرتا ہے اور جسم میں خون کے جمنے (کلاٹنگ) کے خطرات کو کم کرتا ہے۔السی کا تیل و بیج غذائی ریشہ سے بھر پور ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کے استعمال سے معدے کی صحت بہتر اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔السی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہونے کے سبب اس کا استعمال اسکول جانے والے بچوں کو کروایا جا سکتا ہے۔ السی کا تیل دماغی صحت بہتر بنانے کے ساتھ ذہانت بڑھاتا ہے۔گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کی جلد سے نمی کا خاتمہ اور چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے، ایسے میں السی کا استعمال چہرے کی شادابی اور تازگی کو لوٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

السی کا تیل براہ راست بطور اسکن سیرم کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔السی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی موجودگی بالوں کو مضبوط بناتی ان کو جھڑنے سے روکتی اور نئے بالوں کی افزائش ممکن بناتی ہے۔

٭…٭…٭

السی تیل کے صحت پر حیران کن فوائد
Tagged on:             

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *