herbal tea

کوویڈ-19 سمیت کوئی بھی وائرل ڈیزیز ہو یا کسی بھی وائرس سے فلو ہو ادرک اورمیتھی کے بیج یا میتھرے کی ہربل ٹی انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس کے تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ میتھرے ایک کھانے کا چمچ ایک گلاس پانی میں جوش دیں، جب پانی ایک تہائی رہ جائے اتار کر چھان لیں۔ اب اس میں تازہ ادرک کا رس ایک چمچ چائے والا اور شہد ایک بڑاچمچ شامل کرلیں۔ یہ ہربل ٹی پینے سے خوب پسینہ آتا ہے، بخار ٹوٹ جاتا ہے، دردیں ختم ہو جاتی ہیں، سانس کی تنگی دور ہو کر جکڑی ہوئی چھاتی کھل جاتی ہے اور فلو میں افاقہ ہو جاتا ہے۔ یہ نباتاتی چائے پیٹ اور آنتوں کے مزمن ورم کو دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔ اس سے خوراک اور سانس کی نالیوں کی خراش اور خشکی دورہو جاتی ہے۔ یہ ہربل چائے قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات رکھتی ہے لہذا یہ نزلہ زکام ، کثرت سے چھینکیں آنا اور ڈسٹ الرجی کے شکار لوگوں کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ میتھی کے بیج دستیاب نہ ہوں تواس کی جگہ خشک میتھی بھی استعمال کی جا سکتی ہے اسی طرح جہاں تازہ ادرک دستیاب نہ ہو وہاں ادرک پائوڈر آدھا چائے کا چمچ شامل کریں۔

حکیم قاضی ایم اے خالد

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہربل چائے استعمال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *