کریلے کے جادوئی اثرات

یوں توکریلا ایک ایسی سبزی ہے جس کا نام سنتے ہی لوگوں کے چہرے پر کڑواہٹ سی بکھر جاتی ہے مگرغذائیت کے لحاظ سے ان میں وٹامن اے،ڈی،سی اور بی 6،پروٹین اور پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے ،جبکہ کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔کڑوے ہونے کے باعث ان کا جوس خون کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ایکنی یعنی کیل مہاسے،بلڈ انفیکشن، پھوڑے، پھنسی اور جلد کی دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ خارش جیسے مسئلے بھی حل ہو جاتے ہیں۔

ذیا بیطس کے علاج کے لیے کریلوں کے استعمال کو بہترین مانا جاتا ہے۔ان میں فائیٹو نیوٹرنٹ اور پولی پیپٹائیڈ انزائمز پائے جاتے ہیں جن سے خون میں انسولین کی فزوں تر افزائش ہوکرشوگر لیول متوازن ہو جاتا ہے۔اسی طرح کریلے میں موجود بعض اجزاء لبلبے کے خلیات کی تعداد بڑھانے کے علاوہ انسولین بھی پیدا کرتے ہیں۔کریلوں میں ہائپوگلیسمک ایجنٹ نامی ایک انزائم بھی پایا جاتا ہے جس سے ذیا بیطس ٹائپ ٹومیں شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

کریلے کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء جسم سے فاضل مادوں سمیت چربی کو زائل کرتے ہیں۔اس کے روزانہ استعمال سے وزن میں واضح کمی آجاتی ہے۔

جگرکے مسائل در پیش ہوں تو روزانہ ایک کپ کریلے کا جوس پینے سے صرف ایک ہفتے میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔کریلے آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں ۔ان میں موجود فائبر قبض نہیں ہونے دیتا ۔کریلے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتے ہیں،جبکہ شریانوں میں خون کی رکاوٹ دور کر کے دل کے دورے کا امکان کم کرتے ہیں۔یہ خون کی بڑھی ہوئی شوگر میں کمی لا کر دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔

کریلے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور سبزی ہے جو میٹا بولزم اور نظامِ ہضم کو بہتر بنا کر وزن میں جلد کمی لانے کا سبب بنتی ہے۔کریلے کا جوس توانائی بڑھانے اور بھر پور نیند لانے میں معاون ہے۔

جراثیم کش کریلے کا جوس جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کر کے خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے۔یہ سبزی قبل از وقت سفید ہونے والے بالوں کا بھی علاج کر سکتی ہے جس کے لیے کریلے کے جوس کو سفید بالوں پر لگائیں۔چالیس دن میں روزانہ ایک بار یہ عمل دہرانے سے سفید بالوں کا مسئلہ حل ہونے لگتا ہے۔

کریلوں کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔اسے پانی میں ابال کر پینے سے موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ انفیکشن اور الرجی سے بھی حفاظت ملتی ہے۔کریلوں میں موجود وٹامن سی جسم میں موجود مضر صحت اجزا ء کو زائل کر دیتا ہے۔

کریلوں میں بیٹا کیروٹین کی موجودگی آنکھوں کے انفیکشن سے بچاتی اور بینائی تیز کرتی ہے۔کریلوں میں مختلف انزائم پائے جاتے ہے جن سے شریانوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چربی اور مضر صحت اجزاء جسم سے نکل جاتے ہیں،خون صاف ہوتا ہے اور دل صحت مند رہتا ہے۔

اگرچہ کریلے اور اس کا جوس صحت کے لیے فائدے مند ہے، مگر اس جوس کو روزانہ کم مقدار میں ہی پینا چاہیے ورنہ متلی اور پیٹ درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔حاملہ خواتین کو اس سے گریز کرنا چاہیے۔

٭…٭…٭

کریلے کے جادوئی اثرات
Tagged on:                     

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *