مصالحے وہ کھائیں جو پریشانی بھگائیں

موڈ کا اکثر خراب رہنا اورپریشانی میں مبتلا ہوئے رہنا در حقیقت ایک عارضی حالت نہیں ہے بلکہ اس کا براہِ راست تعلق انسان کے دماغ سے ہوتا ہے،اور اس کی وجوہات بعض ہارمون میں لاحق ہونے والی تبدیلیاںہوتی ہیں۔یہ ایک قابلِ علاج بیماری ہے تاہم اس کے بارے میں جاننے کی بہت کم کوشش کی جاتی ہے حالانکہ اس بیماری کا علاج ہمارے باورچی خانے میں بھی موجود ہے،کچھ مصالحوں کے درست انداز میں استعمال سے ہم اس بیماری پر قابو پا کر اپنے اور گھر کے ماحول کو بھی خوش گوار بنا سکتے ہیں۔

ادرک

بھورے رنگ کے خوش ذائقہ ادرک کو عام طور پر سبزی سمجھا جاتا ہے اور یہی جڑ نما سبزی خشک ہوجانے پر سونٹھ کہلاتی ہے۔اس کی افادیت کے بارے میں سائنس کی تحقیقات جاری ہیں اور ہر روز اس کا کوئی نہ کوئی نیا فائدہ سامنے آ جاتا ہے۔کبھی تو یہ کھانسی سے آرام پہنچاتی ہے تو کبھی سردی سے بچاتی اور بدن پر ٹھنڈ کے اثرات کو کم بھی کرتی ہے۔

ہاضمے کی بہتری کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں موجود 100مفید ترین اجزاء اب تک دریافت ہو چکے ہیں ،جن میں سے 50اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں،اور جسم کے میٹا بولزم کے نظام کو بہتر بنانے کا باعث بننے کے ساتھ،ساتھ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد گار ہونے کے ساتھ ساتھ جو کہ دماغ کے بہت سے امراض کے علاج کے لیے بھی بہت بہتر ثابت ہوتے ہیں۔اس کے استعمال سے یاداشت میں بہتری آتی اور دماغی دبائو سے نجات ملتی ہے۔اس کے علاوہ موڈ بھی خوش گوار رہتاہے۔

دارچینی

دار چینی ایک خوشبو دار درخت کی چھال ہے جس کی خوشبو مزاج پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔اسے کئی امراض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،جن میں بد ہضمی اور اپھارے پن کا خاتمہ بھی شامل ہے مگر ایک چٹکی دار چینی کو چائے یا کافی میں ملا کر پینے سے قدرتی طور پر ڈپریشن سے نجات ملتی ہے اور موڈ خوش گوار ہو جاتا ہے۔

ہلدی

ہلدی ایک جراثیم کش دوا ہے جسے خشک و تر دونو ں حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہ یادداشت کو بھی بہتر بناتی ہے ۔گرم دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کر پینے سے دماغ کو سکون ملتا اور ڈپریشن سے افاقہ حاصل ہوتا ہے۔

زعفران

زعفران کی خاصیت یہ ہے کہ ا سے صرف دیکھنے سے بھی دماغ کو سکون ملتا ہے اور اس کا رنگ دماغ کو یکسو کرتا ہے۔یہ اگرچہ مہنگا ہے مگر باورچی خانے میں اس کی موجودگی اور غذائوں میں ا س کی شمولیت خوشی دینے کا سبب بنتی ہے اور یاسیت کا خاتمہ کرتی ہے۔

لونگ

ماہرین صحت کے مطابق لونگ کے اندر ایسے کیمیا ئی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ دماغ کو سکون بخشتے اورہارمون کے نظام کو بہتر بناتے ہیں ۔یہ دماغی دبائو کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ،ساتھ ذہن کو سکون بھی مہیا کرتے ہیں نیز یہ چھوٹے موٹے دردوں سے بھی آرام پہنچاتے ہیں۔اس لیے لونگ کا استعمال اپنی خوراک میں لازم رکھیں۔

٭… دس بارہ نیم کے تازہ پتوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے پر اس سے غرارے کریں ۔ نیم کے پتے جراثیم کش ہیں۔ اس لئے اس کا باقاعدہ استعمال منہ سے بدبو دور کرتا ہے۔
٭… اگر کان یا ناک چھیدنے کے بعد پک جائیں تو ان پر انگلی کی مدد سے عطر لگائیں یا بھونتے ہوئے سالن کا تیل لگائیں۔ پٹرولیم جیل بھی مفید ہے۔ دودن کے استعمال سے ہی ناک اور کان بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔
٭… سیاہ مرچ اور سونٹھ برابر مقدار میں پیس لیں۔ صبح و شام گرم پانی کے ساتھ نصف چمچ پھانکنے سے پیٹ درد میں بہت فائدہ ہوگا۔
٭… ایک چھوٹی پیاز کے رس کے ہمراہ ایک بڑی الائچی کو توے پر بھون کر نہار منہ کھالیں۔یہ سانس کی بیماری کے لئے انتہائی مفید ہے۔
٭… ایک دیسی چوزہ، لہسن کے جوئے ، کالی مرچ، پودینہ اور ادرک چار پیالی پانی میں اتنا پکائیں کہ وہ دو کپ رہ جائے صبح اور رات یہ یخنی پینے سے کمزوری دور ہو جائے گی۔
٭… مولی معدے میں تیزابیت کو کم کرتے ہوئے سینے کی جلن کا خاتمہ کرتی ہے ۔جن لوگوں کو سانس کی تکلیف ہو ان کو مولی کھانی چاہیے لیکن رات کے وقت اسے کھانے سے گریز کریں۔

٭…٭…٭

مصالحے وہ کھائیں جو پریشانی بھگائیں
Tagged on:                     

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *