
ایک درخت کی جڑ، جو لومڑ (ثعلب) کے خصیے کے مشابہ ہے اور اطباء نے اسے مغلظ و مبہی لکھا ہے۔
مترادف نام
اردو
ثعلب ہندی
ثعلب مصری عربی
خصیۃ الثعلب
لاطینی
Orchis Lati Folia Linn
ماہیت وشناخت
جنوبی ایشیا میں دو طرح کی ثعلب مصری استعمال ہوتی ہے ۔ دونوں قسموں کو درج ذیل ناموں سے پہچانا جاتا ہے۔ ثعلب پنجہ، ثعلب گٹہ۔
یہ ایک پہاڑی جڑی بوٹی ہے جو قدرے سورنجان سے متشابہ ہے۔ اس کی بو ہلکی اور رنگ سفید و زردی مائل ہوتا ہے، اس کا تنا ایک سے تین فٹ تک اونچا ہوتا ہے ۔ پتے دو سے چھ انچ لمبے دھاری دار اور بعض گول بھی ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی بہت سے پہاڑی اور بعض میدانی علاقوں میںیہ ملتی ہے ۔ علاوہ ازیں روم، مصر اور ایران وغیرہ میں بھی پائی جاتی ہے۔
ذائقہ: پھیکا رنگ: سفید زردی مائل بو: ہلکی
مزاج: گرم درجہ دوم تر درجہ اول۔ مقدار خوراک: 2 سے 3گرام۔
فوائد
مردانہ کمزوری اور سرعت انزال منی کے مرض میں مفید ہے۔مادہ تولید کی پیدا ئش زیادہ کرتی اور عضو مخصوص کے پٹھوں کو طاقت دیتی ہے ۔ تازہ ثعلب مصری کا مربہ بھی بناتے ہیں۔
ڈاکٹرڈیسائی کے مطابق ثعلب مصری منی بڑھانے والی ایسی مقوی دوا ہے جو جسم کو بھی موٹا کرتی ہے۔ ضعف دماغ اور بعد ازجماع عضلاتی کمزوری کو رفع کرتی ہے۔(از جڑی بوٹیوں کا انسائیکلو پیڈیا) کچھ اطباء حضرات کا کہنا ہے کہ 15-10 گرام تک کا سفوف 50-45 سال عمر والے آدمی کے لئے مکمل خوراک کا کام دے سکتا ہے اور یہ تغذیہ بدن کا کام بھی کرتی ہے۔

جدید تحقیقات
اچھی اور تازہ ثعلب مصری میں اس کا جو گوند تغذیہ بدن بنتا ہے وہ 98فیصد ہے۔
اس میں شکر ایک فیصد، آئل0.95 فیصد، راکھ دوفیصد اور فاسفیٹ، کلورائیڈ آف پوٹاشیم اور دیگر اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔
مجربات و نسخہ جات ثعلب
جنسی کمزوری کے لئے
ثعلب مصری 15گرام مغز بادام شیریں 50گرام چینی حسب ذائقہ دودھ 250ملی لٹر
ترکیب: مغز بادام کے سفوف کو خالص دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر بھونیں پھر پسی ہوئی ثعلب مصری ڈال دیں اور اسے بھی تھوڑی دیر تک بھون لیں۔ پھر اس میں دودھ ڈال دیں۔یہ کھیر کی طرح بن جائے گی پھر چینی ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں ، تین روز تک استعمال کریں۔
فوائد: مادہ تولید میں اضافہ کرتا ہے، گاڑھا پن لاتا ہے، جسم کو موٹا کرتا اور عورتوں کمزوری کو بھی رفع کرتا ہے،مجرب ہے۔
جریان منی اور سیلان رحم کے لئے
ثعلب مصری 50گرام موصلی سفید 50گرام کوزہ مصری 100گرام
سفوف بنا لیں، روزانہ صبح نہار اور بوقت عصر(خالی پیٹ) 2-2گرام ہمراہ دودھ لیں، عورتوں میں سیلان اور مردوں میں جریان کو رفع کرتا ہے۔
جریان کے لئے
ثعلب مصری 10گرام موصلی سفید 10گرام موصلی سیاہ 10گرام
طباشیر 10گرام تالمکھانہ 10گرام گوکھرو 10گرام
کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں، ہر قسم کے جریان اور رقت مادہ کے لئے صبح نہار اور بوقت عصر 2-2گرام ہمراہ دودھ لیں، مجرب و آزمودہ ہے۔
سرعت انزال
سنگھاڑاخشک 6گرام چینا گوند 6گرام ثعلب مصری 5گرام تالمکھانہ 12گرام
مازو سبز 3گرام کوزہ مصری 15گرام
کوٹ چھان کر سفوف بنائیں،2-2گرام نہار منہ اور بو قت عصر(خالی پیٹ) لیں، مقوی اور سرعت انزال میں مفید و مجرب ہے۔
ہوالشافی
ثعلب مصری 10گرام شقاقل مصری 10گرام ستاور 10گرام اسگند ناگوری 10گرام
تالمکھانہ 10گرام بیج بند 10گرام مغز تخم کونچ 10گرام گوکھرو 10گرام
موصلی سفید انڈیا 10گرام
کوٹ کر سفوف تیار کریں،نہار منہ اور بو قت عصر(خالی پیٹ)2-2گرام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں۔
ہرقسم کے جریان ، احتلام اور رقت میں مفید ہے۔ جنسی کمزوری اور مادہ تولید کی حیات بڑھاتا اور اسے غلیظ (گاڑھا) کرتا ہے، مجرب و مستعمل ہے۔
حکیم محمد فہد فرید
٭…٭…٭