تل: سردیوں کے لئے قدرت کا انمول تحفہ

تل ایسی غذا ہے جو گوشت جیسے لحمی و شحمی اجزاء رکھتی ہے۔یہ بدنی طاقت حاصل کرنے اور عمر میں اضافے کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ اسی لئے انہیں بعض لوگوں کے ہاں نباتاتی گوشت کہا جاتا ہے۔

اس میں لیسی تھین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ایک فاسفورس آمیز چکنائی ہے۔ یہ بافتوں اور پٹھوں کی تقویت کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ انسانی دماغ بھی توانائی لیسی تھین سے حاصل کرتا ہے ۔ جدید تحقیقات کے مطابق تلوں میں 50فیصد کے قریب تیل پایا جاتا ہے جس میں وٹامن ای ، وٹامن بی اور وٹامن بی ٹو کے علاوہ کیروٹین بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور معدنی نمکیات بھی بکثرت پائے جاتے ہیں بالخصوص کیلشیم، میگنیشیم،فولاد ، ایلو مینیم، تانبا، نکل اور سوڈیم قابل ذکرہیں۔ تل میں کیلشیم سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ قدرت کی یہ چھوٹی سی نعمت آج کے خستہ اعصاب اور شکست و ریخت کے عمل کے شکار انسانوں کے لئے خصوصی تحفہ ہے۔ یہ ڈپریشن ، اعصابی و دماغی کمزوری اور جسمانی طاقت میں نہایت مفید ہے۔ موسم سرما میں اس نعمت سے بھرپو استفادہ کرنا چاہیے۔

بعض روایتی مرکبات

تل سفید100گرام،خشخاش50گرام ، مغز بادام100گرام ، چینی 250گرام پیس لیں اور 5گرام روزانہ صبح، رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ مرکب عضلات بدن کی تقویت کا خزانہ ہے۔

ضعف مثانہ

تل سفید 20گرام اور گڑ 20گرام ملا لیں اور 5گرام صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ مثانہ کو طاقت دیتا ہے اور بچوں کو بستر پر پیشاب کرنے کی عادت میں بھی نہایت مؤثر ہے۔

دمہ، کھانسی

تل سفید کو پیس کر شہد خالص میں ملا کر لعوق تیار کریں۔ دمہ اور کھانسی کے لئے نہایت مفید ہے اور دماغ کو بھی طاقت پہنچاتا ہے۔

خونی بواسیر

تل سفید کو پانی کے ساتھ پیس کر ہم وزن تازہ مکھن کے ساتھ کھانا بواسیر کے خون کو بند کرتا ہے۔

اقبال احمد قرشی

٭…٭…٭

تل: سردیوں کے لئے قدرت کا انمول تحفہ
Tagged on:                             

One thought on “تل: سردیوں کے لئے قدرت کا انمول تحفہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *