امراض اطفال

تعریف مرض:

یہ تکلیف دہ مرض نمونیہ کی ہی ہے۔ جو کہ بچوں میں ایک مخصوص شکل و ہیبت میں ظاہر ہوتا ہے۔ اسے پسلی چلنا بھی کہتے ہیں اور بچوں کا نمونیہ بھی اسی کا نام ہے۔ اس مرض کے لئے جدید علم الامراض میںBrincho- Pneumoniaکا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ مریض بچہ جب سانس لیتا ہے تو پسلیوں کی حرکت واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ عموماً 3سال سے کم عمر بچے، سردی کے موسم میں اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔

اسباب مرض:

سردی لگنا، نزلہ و زکام اور بچہ کا چیچک و خسرہ کا شکار ہونا وغیرہ کے علاوہ جراثیمی تعدیہ بھی اس کا باعث ہے۔

علاج مرض:

(ہوالشافی)
ملٹھی 2گرام    بہی دانہ 2گرام    عناب 2عدد   سپستان 3عدد   تخم خطمی 2گرام

120ملی لٹر پانی میں جو ش دے کر چھان کر شہد ملا کر ایک ، ایک چمچ کھانے والا دن میں 4بار پلائیں۔

(ہوالشافی)
موم دیسی 5گرام    روغن تلخ 50 ملی لٹر

روغن کو گرم کرکے موم دیسی ڈال کر پگھلائیں، نیم گرم سینے پر لگائیں۔

اشرف لیبارٹریز کی ادویہ سے علاج

٭…حب ڈبہ اطفال ایک ایک گولی پیس کر شربت بنفشہ میںملا کر صبح و شام چٹائیں۔
٭… بچہ کی عمومی کمزوری یا مناعتی ضعف کی صورت میں اسے حب ڈبہ اطفال کستوری والی ایک ایک گولی پیس کرشہد میںملا کر صبح و شام چٹائیں۔
٭…کشتہ قرن الایل نصف چاول کی مقدار میں لعوق سپستان میں ملا کر چٹائیں۔
٭…تریاق نمونیہ ایک ایک گولی پیس کر شربت بنفشہ میں ملا کر صبح و شام چٹائیں۔
٭… اکسیر دمہ خاص حسب ترکیب استعمال کروائیں۔
٭… استھماکو 3-3ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭…اشرف لینی منٹ سینے پر ملیں۔
٭… ایفڈول کف سیرپ 3-3ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭… کھانسی کی صورت میں اکسیر سعال500ملی گرام دوا شہد میں ملا کر صبح و شام چٹائیں۔
٭… چسٹون 3-3ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭…اشرف بام حسب مقدار بام بچے کے سینے پر ملیں۔
٭… اگر کھانسی بھی ہمراہ ہو تو سرفینی 3-3ملی لٹرصبح و شام بعداز غذا استعمال کروائیں۔
٭… سفوف عشر500ملی گرام لعوق سپستان میں ملا کر صبح و شام چٹائیں۔
٭… کھانسی میں شربت صدر3-3ملی لٹرصبح و شام پلائیں
٭… بلغم کے اخراج کی غرض سے لعوق خیار شنبر3-3 گرام نیم گرم پانی میں حل کرکے صبح و شام پلائیں۔

حکیم محمد انور

٭…٭…٭

امراض اطفال
Tagged on:                         

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *