امراض اطفال

تعریف مرض

اس مرض میں بچے کو پاخانہ معمول کے مطابق نہیں آتا، دیر سے اورزور لگانے پر آتاہے۔

اسباب مرض

ثقیل غذائوں کا استعمال ، خوراک میں غذائی ریشوں کی کمی، امعاء کی حرکت دودیہ کاضعف، امعاء کی طبعی رطوبت میں کمی ، بچے کا پاخانے کی حاجت کو دیر تک روکے رکھنا۔

علامات مرض

پاخانہ سخت اور قدرے خشک خارج ہوتا ہے ۔ حاجت کے وقت مقعد میں درداور پیٹ میں اینٹھن کا احساس ہوتا ہے۔ بھوک میں کمی اور طبیعت میں سستی لاحق رہتی ہے۔ بدبو دار ریاح کا اخراج ہوتا ہے۔

علاج

٭…روغن بید انجیر 2ملی لٹر شہد 3گرام میں ملا کر دن میں دو مرتبہ چٹائیں۔

ہوالشافی

بادیان 1گرام
گل بنفشہ 2گرام
50ملی لٹر پانی میں قہوہ تیار کرکے چھان کر5گرام گلقند ملا کر ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح و شام پلائیں۔

ہوالشافی
گل سرخ، بادیان اور گل بنفشہ تینوں 2-2گرام ، ان میں 1گرام سنا مکی کا اضافہ کرلیں، اس طرح چاروں ادویہ کا 50ملی لٹر پانی میں قہوہ تیار کرکے چھان کر5گرام گلقند ملا کر ایک بڑا چمچ کھانے والا دن میں دو بار پلائیں۔

ہوالشافی
مصطگی رومی 2گرام
ایلوا 4گرام
ریوند عصارہ 4گرام
تینوں ادویہ کو باریک کرکے پانی کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنا لیں ، ایک گولی ماں کے دودھ میں حل کرکے صبح وشام استعمال کروائیں۔

ہوالشافی
سہاگہ سفید بریاں، دانہ الائچی خرد، ریوند چینی تمام ادویہ5-5 گرام لیں اور باریک سفوف کرلیں۔250ملی گرام صبح و شام عرق چوعرقہ کے ہمراہ استعمال کروائیں۔ پوست ہلیلہ زرد 4گرام نر کچور 1گرام بادیان 1گرام سہاگہ سفید 1گرام تمام ادویہ باریک پیس لیں۔250ملی گرام صبح و شام ماں کے دودھ میں حل کرکے استعمال کروائیں۔

عام گھریلو علاج

ہوالشافی
گودہ املتاس 5گرام
پانی 50ملی لٹر
پانی میں گودہ ابال کر چھان کر ایک ایک کھانے والا چمچ صبح و شام پلائیں۔

٭… تازہ انگور کا رس نچوڑ کر ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح و شام پلائیں۔
٭… شہد 5ملی لٹر صبح و شام چٹائیں۔ ٭…گلقند 5گرام صبح و شام کھلائیں۔
٭… عرق چوعرقہ 10ملی لٹر صبح و شام استعمال کروائیں۔
٭… عرق گلاب 10ملی لٹر صبح و شام استعمال کروائیں۔
٭… ریوند عصارہ125ملی گرام باریک کرکے صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کروائیں۔

اشرف لیبارٹریز کی ادویہ سے علاج

٭… اگر سبب ضعف ہضم ہو تو:اشرف بال ٹانک 5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭… اگر درد اور کثرت ریاح ہو تو:اشرف کالک ڈراپس1-1ملی لٹرصبح ، شام پلائیں۔ ٭… اصلی گھٹی1سے 2ملی لٹر عمر کے مطابق صبح و شام پلائیں۔
٭… اگر سبب ضعف ہضم ہو تو:حب پپیتہ خاص ایک گولی پیس کر ماں کے دودھ میں حل کرکے صبح و شام استعمال کروائیں۔
٭…کثرت ریاح اگر قبض کی وجہ سے ہو تو:حب کبد نوشادری ایک گولی پیس کرپانی میں حل کرکے صبح و شام استعمال کروائیں۔ ٭…نشاط معدہ ایک ٹکیہ باریک پیس کر پانی میں حل کرکے پلائیں۔
٭…اطریفل زمانی 3گرام نیم گرم دودھ میں حل کرکے شام کے وقت استعمال کروائیں۔
٭…اطریفل سنائی 3گرام نیم گرم دودھ میں حل کرکے شام کے وقت استعمال کروائیں۔
٭…اطریفل ملین 3گرام نیم گرم دودھ میں حل کرکے شام کے وقت استعمال کروائیں۔

احتیاط

٭…بچے کو غذاو قت پر دیں۔
٭… ثقیل اور خشک چیزوں سے پرہیز کروائیں۔
٭… ٹھنڈا پانی نہ پلائیں۔

خوراک

بچے کو دودھ، دہی ، لسی ،دلیہ اور پھلوں کے جوس استعمال کروائیں۔

حکیم محمد انور

٭…٭…٭

امراض اطفال
Tagged on:                                     

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *