
تعریف مرض
اس مرض میں کبھی آنکھیں ، چہرہ یا مکمل جلد زردجبکہ کبھی سیاہی مائل زرد ہوجاتے ہیں ۔ اسی طرح کبھی بچے کے پورے جسم کی رنگت زرد یا سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔ بعض بچوں میں یہ مرض پیدائشی طور پر جبکہ بعض کو ولادت کے دو تین روز بعد لاحق ہوتا ہے۔
اسباب مرض
بچوں میں یرقان کا ایک سب سے بڑا سبب ہیپاٹائٹس وائرس”A” ہوتا ہے جو والدہ کی طرف سے یا آلودہ دودھ مریض میں داخل ہوتا ہے۔والدہ کا امرااض جگر اور بد ہضمی،قبض وغیرہ میں مبتلا رہنا ہے۔ علاوہ ازیں ماں کا تیز مرچ مصالحہ جات اور مرغن غذائیں وغیرہ دوران حمل استعمال کرنا بھی اس کا سبب ہے۔
علامات مرض
آنکھیں اور جلد کی رنگت زرد ہو جاتی ہے، پیشاب میں تیزی ارو اس سے بدبو آتی ہے، بخار لاحق ہو جاتا ہے، بچہ نڈھال پڑا رہتا ہے، اس کی بھوک ختم ہو جاتی ہے اور براز کی رنگت سفید یا سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔
علاج
٭… عرق کاسنی، عرق مکو ایک ایک کھانے والا چمچ، شربت بزوری ایک چمچ چائے والا ملا کر صبح و شام دیں۔
٭…ست برگ جھائو 30ملی گرام صبح، دوپہر وشام پانی کے ہمراہ دیں۔
آسان گھریلو علاج
٭…گنے کا رس ایک چمچ کھانے والا صبح ، دوپہر وشام پلائیں۔
٭…گاجرکا رس ایک چمچ کھانے والا صبح ، دوپہر وشام پلائیں۔
٭…عرق برنجاسف ایک چمچ کھانے والا صبح ، دوپہر وشام پلائیں۔
٭…عرق گلاب ایک چمچ کھانے والا صبح ، دوپہر وشام پلائیں۔
٭… زیرہ سفید کو پانی میں گھوٹ کر چھان کر پیاس لگنے پر دن بھر بار بارپلائیں۔
اشرف لیبارٹریز کی ادویہ سے علاج
٭…شربت دینار 5-5ملی لٹرصبح ، دوپہرو شام پلائیں۔
٭… شربت مقویٔ جگر 5-5ملی لٹرصبح ، دوپہرو شام پلائیں۔
٭… شربت تسکین جگر 5-5ملی لٹرصبح ، دوپہرو شام پلائیں۔
احتیاط
٭… ماں کو گرم و چکنی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے۔
٭… بچے کو گرمی کے موسم میں سفر سے بچائیں۔
٭… بچے کوکھانے کے بعد ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہانے سے بچائیں۔
حکیم محمد انور
٭…٭…٭