ڈینکی بخار اور اس سے بچائو

ڈینگی مرض ایک قسم کے وائرس سے ہوتا ہے جو کہ ایڈیز (Aidus Mas)مچھر کے اندر پایا جاتا ہے۔ جب یہ مچھر کسی انسان کو کاٹتا ہے تو اس وائرس کو انسان کے خون میں داخل کردیتا ہے اور وہ شخص ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ یہ مچھر صاف جگہ اور صاف پانی میں پیدا ہوجاتا ہے اور دن میں کاٹتا ہے۔

ڈینگی بخار اکثر پانچ سے آٹھ دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اگر علاج ٹھیک طریقے سے نہ کیا جائے تو یہ مرض شدت اختیار کرلیتا ہے اور مریض کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔ اس حالت کو Dengue Hamorragic Feverکہتے ہیں۔

علامات:

اس مرض میں کپکپی اور جاڑے کے ساتھ تیز بخار چڑھتا ہے اور بدن میں شدید درد ہوتا ہے ۔

1۔ کبھی کبھی مریض کو متلی (Nausia)اورقے(Vomiting) بھی ہوتی ہے۔

2۔ پٹھوں، جوڑوں اور سر میں شدید درد ہوتا ہے۔

3۔ پیٹ اور گلے میں خراش،آنکھوں میں جلن اور درد ہوتا ہے۔مریض کو بے چینی اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے ۔

4۔ چوتھے یا پانچویں دن چہرے، گلے اور سینے پر لال رنگ کے نشان یا چکتے پڑ سکتے ہیں۔

5۔ پیاس کی شدت ہوتی ہے ۔

ڈینگی ہیموریجک فیور کی کچھ علامات

1 ۔ مریض کو شدید بے چینی لاحق ہوتی ہے اور بے ہوشی ہونے لگتی ہے ۔ مریض بہت کمزور اور لاغر ہو جاتا ہے ۔

2۔ مریض کے خون میں اقراص دمویہ(Blood Platelets) کی مقدار بہت کم ہو جاتی ہے جن کا کام بدن کے خون کو جما کر خون کے بہنے کو روکنا ہے۔

3۔ مریض کو بہت تیز بخار ہو جاتا ہے ۔

4۔ مریض کے منہ ، ناک، کان، پیشاب کے راستے خون آسکتا ہے۔

5۔ چکر کے ساتھ ساتھ کئی بار قے بھی ہوسکتی ہے۔

6۔ مریض کا بلڈ پریشر بہت کم (Blood Pressure Low) ہو جاتا ہے۔

احتیاط :

1۔ سب سے پہلے مچھروں کو پیدا ہونے سے روکئے جو کہ بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے مچھر مارنے والی دوائوں کا استعمال کریں۔ پانی کو جمع نہ ہونے دیں۔ صاف پانی ڈھانپ کر رکھیں۔

2۔ مچھر دانی لگا کر سوئیں۔

3۔ ڈینگی مچھر زیادہ تر دن کے وقت کاٹتے ہیں ،اس لئے دن کے وقت نمی اور سیلنوالی جگہوں پر جانے سے بچیں۔

4۔ گھر کے علاوہ اپنے آس پڑوس میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ سینک، واش بیسن، کولر اور نالیوں کو صاف ستھرا رکھیں۔

5۔ ائیر کولر میں جمع پانی کو دوسرے تیسرے دن بدلتے رہیں۔

6۔ جسم کے زیادہ تر حصوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور پائوں میں جرابیں پہنے رکھیں۔

7۔ مرض کی علامات ظاہر ہوتے ہی کسی کوالیفائیڈ معالج سے معائنہ اور علاج کرائیں، گھریلو جھاڑ پھونک اور جادو ٹونے وغیرہ میں وقت ضائع نہ کریں۔

8۔ میونسپل کارپوریشن کو اپنے علاقے کی صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہ کریں۔

ڈاکٹر نصرت حمید خان

٭…٭…٭

ڈینگی بخار اور اس سے بچائو
Tagged on:             

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *