
بادام کا آٹا گھروں میں کھانے پکانے کی ترکیبوں اور دکانوں میں موجود مختلف اشیاء میں پایا جاتا ہے۔
بادام کا آٹا کیا ہے ؟
بادام کا آٹا ناقابل بیان حد تک متوازن ہے جو بلڈ شوگرکے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہترین ہے۔ یہ آٹا گلاٹین فری ہے اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول نیز بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔بیکنگ اور باورچی خانے میں بادام کے آٹے کا استعمال کیسے کریں؟کیا بادام کا آٹا صحت افزا ء ہوتا ہے؟ماہرین غذائیات کے مطابق بادام کا آٹا روایتی گندم کے آٹے سے زیادہ صحت کے فوائد فراہم کرتاہے۔ اس مضمون میں بادام کے آٹے کے صحت سے متعلق فوائد کواجاگرکیا گیا ہے۔ اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیا یہ دیگر اقسام کے آٹے کا بہتر متبادل ثابت ہوسکتا ہے؟بادام کا آٹا ان دنوں بہت زیادہ مقبول ہورہاہے۔ ہر چیز میں اسے شامل کیا جارہاہے، چاہے آپ کے کچن میں تیار ہونے والی مصنوعات ہوں یا پھر بازار میں فروخت ہونے والی۔ یہ مختلف اقسام کے کیکس میں بھی استعمال ہوتا ہے اوربسکٹس میں بھی۔حتیٰ کہ بعض دوسری مصنوعات میں بھی۔ بادام کا آٹا کچے یا پکے باداموں سے بنایا جاتا ہے۔ اس عمل میں بادام کا آٹا چھلکے بغیر سفید (بلانچڈ بادام سے) بنایا جاتا ہے، انھیں نہایت عمدگی سے پیسا جاتا ہے۔ آپ انھیں گھر میں بھی پیس سکتے ہیں۔عام سفید آٹے سے بیکڈ اشیاء ، میں بہت سے اہم غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے ، جن میں فائبر، اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامنز اور معدنیات وغیرہ شامل ہیں۔ بادام کا آٹا گلوٹین سے پاک ہے ، لہٰذا یہ ان لوگوں کے لئے ایک اچھی چیز ہے جن میں سیلیک بیماری کی علامتیں ہوتی ہیں یا جن لوگوں کو گلوٹین سے مسئلہ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس بادام کے چھلکوں میں ہوتے ہیں، اس لئے انھیں چھلکوں سمیت پیسیں۔
لیکن کیا واقعی بادام کا آٹا صحت مند ہے؟
بادام صحت بخش گری دار میوئوں میں سے ایک ہے ۔ خاص طور پر ، یہ ایک بہترین غذا ہے جو قلبی بیماری کی روک تھام میں مددگار ہوتی ہے۔ یہ پودوں پر مبنی مونوسسریٹڈ چربی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں ، جو ایل ڈی ایل (خراب)کولیسٹرول اور مجموعی کولیسٹرول کو کم کرنے اور ایچ ڈی ایل (اچھے)کولیسٹرول کو بڑھانے کے لئے مؤثر ہے۔
بادام میں میگنیشیم ہوتا ہے جو آپ کے جسم کے بہت سے عوامل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بہتر کردار ادا کرتا اورانسولین کی مزاحمت کو کم نیز بلڈ پریشر کی زیادہ مقدار کو نارمل کرتا ہے ۔
ایک اونس بادام میں تقریباً 80ملی گرام میگنیشیم ہوتا ہے ، جو بالغوں کے لئے تجویز کردہ روزانہ خوراک کا 20فیصد ہوتا ہے۔ اوپن ہارٹ میں ہونے والی بعض تحقیق سے پتا چلا ہے کہ میگنیشیم کی کمی کئی قلبی امراض سے وابستہ ہے ، جس میں ہائی بلڈ پریشر ، کارڈیومیوپیتھی ، کارڈیک اریٹیمیا ، اور ایٹروسکلروسیس شامل ہیں۔
بادام کے آٹے میں خالص کاربس کم ہوتے ہیں۔ صرف 4گرام کاربوہائیڈریٹ باداموں کے ایک چوتھائی کپ میں ہوتے ہیں۔ سفید آٹا کے متبادل کے طور پر بادام کا آٹا خون میں شوگر کو متوازن کرنے ، مجموعی طور پر کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو کم کرنے اور پروٹین اور فائبر کی مقدار میں اضافہ کرنے کی ایک بہترین تدبیر ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020ء کے جریدے نیوٹرینٹ میں ہونے والی ایک تحقیق میںکم کاربوہائیڈریٹ والی غذا کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ذیابیطس کے مریضوں کو بادام استعمال کروا کے اور پھر استعمال نہ کروا کے دیکھا گیا، ان کی دونوں حالتوں میں واضح فرق پایا گیا ۔نتائج نے ظاہر کیا کہ جن لوگوں نے بادام کو اپنی کاربوہائیڈریٹ غذا میں شامل کیا، ان میں ان لوگوں کی نسبت کہیں زیادہ بہتر گلیسیمک کنٹرول تھا جو بادام کے بغیر کاربوہائیڈریٹ غذا کھاتے تھے۔

سمیرا انور
٭…٭…٭