
تعریف مرض
جس میں بچوں کے منہ میں چھالے نمودار ہو جاتے ہیں اور وہ اذیت میں مبتلا ہوتے ہیں۔
اسباب مرض
پیٹ کی خرابی، جراثیمی یا فنگس کی انفیکشن، ماں کا زیادہ مرچ مصالحہ استعمال کرنا، خون کی حدت ، والدہ کا آتشک میں مبتلا ہونا، بچے کو کھلانے، پلانے والے برتنوں کی عدم صفائی۔ والد ہ کا دودھ پلانے کے عمل کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنا وغیرہ
علامات مرض
بچے کے منہ کی اندرونی جھلی اور زبان کے کناروں کی رنگت سرخ ہوتی ہے۔ بعض اوقات رخساروں کے اندرونی طرف اور زبان پر یا ہونٹوںکی اندرونی جھلی پر سفید دانے نمودار ہوتے ہیں، منہ سے رال ٹپکتی رہتی ہے اور اسے کھانے و پینے میں تکلیف ہوتی ہے، بچہ اذیت کی بنا پر روتا ہے۔
علاج
قبض کا عارضہ لاحق ہوتو:
کسٹر آئل 5ملی لٹر دودھ 2چمچ کھانے والے
نیم گرم دودھ میں کسٹر آئل ملا کر رات کو سوتے وقت استعمال کروائیں۔
ہوالشافی
سہاگہ سفید بریاں 500ملی گرام شہد 5گرام
سہاگے کو بریاں کرنے کے لئے توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پرجلائیں ، جب پگھلنا شروع ہو جائے تو اسے چمچ کی مدد سے ہلاتے رہیں، خشک ہونے پر آنچ بند کردیںاور ٹھنڈا ہونے پر باریک کرلیں۔ سہاگہ بریاں کو شہد میں ملا کر بچے کو چٹائیں۔
٭…برگ گائوزبان جلا کر باریک کرلیں، ٹھنڈا ہونے پر اس راکھ کو بچے کے منہ میں دن میں دو بار لگائیں۔
٭…ببول کی پھلی کا سفوف بچے کے منہ میں خصوصاً آبلوں پر لگائیں۔
٭… برگ ببول کی راکھ بچے کے منہ میں لگائیں۔
ہوالشافی
کتھ سفید
5گرام
برادہ صندل سفید
5گرام
دانہ الائچی خرد
5گرام
زرورد
5گرام
ناگر موتھا
5گرام
کباب چینی
5گرام
تمام اشیاء کا سفوف تیار کرلیں، تھوڑا سا یہ سفوف بچے کے منہ لگائیں۔
٭… دیہات میں جہاں لکڑیوں کی مدد سے کھانا پکاتے ہیں ۔ کھانا پکانے کے بعد توے کے ٹھنڈا ہونے پر اس کو الٹا کر نیچے لگی راکھ کو اتار لیں۔ اس کو بچے کے منہ میں آبلوں پر ملیں، سریع الاثر ہے۔
٭…عرق مرکب مصفی خون5-5ملی لٹر صبح و شام پلائیں۔
ہوالشافی
مغز کنول گوٹہ
5گرام
دانہ الائچی خرد
5گرام
طباشیر
5گرام
کوزہ مصری
15گرام
کنول گٹہ کو توڑ کر مغز نکال لیں، الائچی خرد کے دانے نکال لیں ، سب کو باریک پیس لیں۔2-2چٹکی بچے کے منہ میں خصوصاً آبلوں پر لگائیں۔
اشرف لیبارٹریز کی ادویہ سے علاج
٭…اگر خرابیٔ ہضمیا کمزوری سبب ہوتو: اشرف بال ٹانک5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭… ہنی گرائپ واٹر 5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭… بے بی ٹانک 5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭… گیسٹول سیرپ5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭…انفیکشن سبب ہوتو:
٭…اشرف سارسپریلا5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭…شربت عناب5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭… صیفولین5-5ملی لٹرصبح و شام پلائیں۔
٭… اگر خون کی حدت سبب ہوتو:
٭…تسکینی1-1گولی عرق گائوزبان میں حل کرکے صبح و شام استعمال کروائیں۔
٭…شربت الائچی5ملی لٹر تازہ پانی میں ملا کر صبح و شام پلائیں۔
٭…اگر قبض سبب ہوتو:
٭… اصلی گھٹی حسب عمر دیں۔
حفظ ما تقدم
بچے کو دودھ پلانے والے برتنوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کریں۔ ماں اگر بچے کو دودھ پلارہی ہے تو اس کے دودھ میں انفیکشن کی صورت میں فوری علاج کروایا جائے تاکہ یہ بچے میں منتقل ہو کر اسے بیمار نہ کردے۔ بچہ جب زمین پر گٹنوں کے بل چلنا شروع کرے اس وقت احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے ۔ بچہ اگر مٹی لگے ہاتھوں یا کسی گندی چیز کو اٹھا کر منہ میں ڈالے گا تو اس کے کسی ایسے عارضہ میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

٭…٭…٭