سیلان الرحم: علامات اور علاج

اس مرض میں اندام نہانی سے سفید زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے ، جس میں کبھی کبھی کم و بیش بدبو بھی پائی جاتی ہے ، اس بدبو دار سیلان الرحم کا سبب ایک مخصوص جراثیم جس کا نام ’’Flagila‘‘ہوتا ہے۔ مطب پر آنے والی خواتین ان مسائل کو بیان کرتے وقت شرم و حیا کا خیال رکھتی ہیں اور اشارے کنائے سے اپنی شکایت بیان کرتی ہیں، عمومی طور پر وہ کمر میں درد اور ٹانگوں میں تھکن کی شکایت کر تے ہوئے اور پانی پڑنے کی بات کر جاتی ہیں۔

جب معالج بیماری کا اندازہ لگالے تو وہ مریضہ سے زیادہ سوالات نہ کرے اور نہ ہی عریاں فقروں کا سہارا لے۔

اندام نہانی میں ورم ہونے کی صورت میں تقیح کا عمل(پیپ) شروع ہو کر پانی والی اس رطوبت کو بدبو دار کردیتا ہے چونکہ انسانی بدن میں جہاں بھی سوزش ہوتی ہے وہاں اکثر یہ چاروںعلامات ظاہر ہوتی ہیں، جو کہ اس شعر میں واضح طور پر بیان کی گئی ہے

لازمچہار چیزاست واسطے سوزش
درد و گرمی و سرخی و آماس

چنانچہ اکثر کمر،کولہوں اور کبھی پیڑو کے جوف میں درد، اندام نہانی کی اندرونی سرخی و خارش اور مہبل و فرج پر سوزش اس کی عمومی علامات ہوتی ہیں۔

یوں تو اس کے اسباب بیان کرتے وقت اطباء نے کسی سبب کو بھی نظر انداز نہیں کیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیلان الرحم کی شکایت ان عورتوں میں زیادہ ہے جو آسودہ(Satisfied) نہیں ہو پاتیں۔ جن کے خاوند ملک سے باہر ہوں یا دور رہتے ہوں، وہ جنسی طور پر تنہائی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اپنے خیالات کے اعتبار سے وہ پاکیزہ ہونے کے باوجود بظاہر شہوانی خیالات سے بھری ہوئیہوتی ہیں ایسی عورتوں کو سیلان الرحم کی شکایت ہوجاتی ہیں۔

چھوٹی عمر میں حاملہ ہونا بھی اس مرض کا باعث ہوتا ہے اور کبھی مسلسل یا عادی اسقاط (Habitual Abortion) کا مرض اس کا باعث ہوتا ہے۔

علامات

اندام نہانی خارش زدہ ہوتی ہے، سفید زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے ، کمر میں درد ہوتا ہے، پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکایت بیان کرتی ہے، طبیعت میں سستی اور کاہلی غالب رہتی ہے،کسی کام کو جی نہیں چاہتا۔

1۔ اندام نہانی کے بیرونی حصوں سے رطوبت نکلتی ہے، لب یعنی شفران کبیر و صغیر رطوبت سے لتھڑے ہوئے ہو تے ہیں۔ 2۔ رطوبت اندرونی حصہ سے خارج ہوتی ہے۔ 3۔ رحم کی گردن (عنق الرحم) سے رطوبت نکلتی ہے۔ 4۔ رحم کے اندر سے رطوبت خارج ہوتی ہے۔

چست تدرن

i) کھانسی، جو تقریباً تین ہفتوں یا اس سے زائد سے رہ رہی ہو اور علاج پذیر نہ ہو رہی ہو۔
ii) کھانسی میں خون کا آنا۔
iii) غیر ارادی طور پر وزن کا کم ہونا۔
iv) یعنی کام کرنے کے بعد سستی کی حالت یا تھکان ۔
(v بخار۔
(vi رات کو پسینہ آنا۔
(vii بھو ک کی کمی۔
(viii جسم کا سرد ہونا ۔
(ix افسردگی اور اداسی۔


٭… پہلی قسم کی سیلان الرحم کی کیفیت نوجوان باکرہ لڑکیوں میں ہوتی ہے کیونکہ وہ اکثر جائے سوزش پر خارش کرتی ہیں ،جس سے ورم ہونے لگتی ہے اور بارتھولین غدد کی رطوبات خارج ہونے لگتی ہیں۔

٭… دوسری قسم نئی نویلی دلہنوں کو زیادہ جماع کرنے کی وجہ سے یہ لاحق ہو جاتا ہے ۔

٭… تیسری قسم کی رطوبت بوڑھی عورتوں میں جن کی تمام تر حسیات کمزور ہو جاتی ہیں ، ان کو گاڑھی رطوبت خارج ہوتی ہے ، ان کا علاج بھی کوئی نہیں کرواتا اور نہ ہی وہ کسی کو بتاتی ہیں۔

٭… چوتھی قسم کی بیماری کنواری لڑکیوں کوہوتی ہے۔


علاج

قرص سپاری (اشرف)… 2-2گولیاں صبح نہار ، بوقت عصر جب پیٹ خالی ہو،ہمراہ پانی۔
لیکورول(اشرف)…5-5ملی لٹر صبح نہار بوقت عصر، جب پیٹ خالی ہو، ہمراہ پانی۔
پھٹکڑی سوختہ +مازو سوختہ ہم وزن۔

طریقہ استعمال: باریک پیس کر ململ کے کپڑے میں پوٹلی بنا کر اندام نہانی میں رکھیں۔

ہوالشافی

سپاری 60گرام سونٹھ 30گرام

تیاری: کوٹ چھان کر ایک لٹر دودھ میں جوش دیں، دودھ کا کھویا بنا لیں اور گھی میں بھونیں ، اس کے بعد نشاستہ 250 گرام ، سنگھاڑے پائوڈر 100گرام، گائے کے گھی میں بھون کر شکر سفید 500گرام کا قوام بنا کر بطریق معروف حلوہ بنائیں۔ اس حلوے کے ساتھ :

ہوالشافی

مائیں 3گرام   گل سپاری 3گرام   گوند ڈھاک 3گرام   مازوسبز 3گرام

جائفل 3گرام   جلوتری 3گرام   لونگ 3گرام   زعفران 3گرام  

تمام ادویہ کا سفوف بنائیں، صبح و شام حلوہ کے ہمراہ 5گرام دودھ کے ساتھ کھلائیں۔

معجون موچرس

موچرس 6گرام   مازو سبز 6گرام   سپاری 6گرام   گل سرخ 6گرام طباشیر 6گرام   حب الآس 6گرام   ہلیلہ زرد 6گرام   بلیلہ 6گرام   آملہ 6گرام   گل مختوم 6گرام   موصلی سفید 6گرام   موصلی سیاہ 6گرام   پوست انار 9گرام   شہد خالص سہ چند  

تیاری: آملہ، ہلیلہ اوربلیلہ کے اندر سے گٹھلی نکال لیں ۔ تمام اشیاء کو پیس کر بطریق معروف معجون بنا لیں۔

معجون سہاگ سونٹھ

سونٹھ 100گرام   مغز خرپزہ 20گرام   روغن زرد 100گرام   مغز چرونجی 20گرام   شیر گائو 1لٹر   نشاستہ 20گرام   شکر سفید 1کلو   اسگند ناگوری 20گرام
ساذج ہندی 9گرام مغز سنگھاڑا 20گرام   برادہ صندل سفید 9گرام   موصلی سفید 20گرام   تج 9گرام   موچرس 20گرام   گل دھاوا 9گرام   گوند کیکر 20گرام   خارخسک 6گرام   الائچی کلاں 20گرام   دارفلفل 6گرام   ستاور 20گرام   فلفل سیاہ 6گرام   بالچھڑ 6گرام   سعد کوفی 6گرام   مغز کونچ 6گرام   گوند چینا 6گرام  

تیاری: سونٹھ کو کوٹ چھان کر دودھ میں پکائیں ، بعدزاں اس کو گھی میں بھونیں ، اب شکر سفید کا قوام بنا کر کھویا ڈالیں ، تمام ادویات کو کوٹ چھان کر ملائیں۔

نسخہ حلوائے سپاری پاک

سپاری چھالیہ 200گرام   مغز بادام شیریں 500گرام   مجیٹھ 100گرام   روغن زرد 1لٹر   چھوہارا 500گرام   چینی 7کلو   شیر گائو 10لٹر   خارخسک خورد 500گررام   آرد مونگ 100گرام   چینا گوند 250گرام   گوند ببول 250گرام   ناریل 250گرام   نشاستہ بریاں 250گرام   دارچینی 5گرام   قرنفل 5گرام   ہیل خورد 5گرام   سونٹھ 5گرام   گل سپاری 14گرام   گل پستہ 14گرام   جوزبوا 20گرام   زعفران 40گرام  

تیاری: دودہ کا کھویا تیار کریں، ادویہ کوٹ چھان کر چینی کا قوام بنا کربطریق معروف حلوہ بنا لیں ۔ روغن زرد کو گرم کرکے سب کو یکجان کرلیں۔

حکیم قمر الدین سحر بھٹہ

٭…٭…٭

سیلان الرحم: علامات اور علاج
Tagged on:                 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *