صبح سویرے پیٹ گھٹائیں

لگ بھگ ہر کسی کو جسمانی وزن کی فکر ہوتی ہے، مگر ایسا موٹاپا کہ جس میں پیٹ کے ارگرد اضافی چربی ہوجائے زیادہ تشویشناک ہوتا ہے۔صحت کے لحاظ سے یہ زیادہ اہمیت نہیں رکھتا کہ جسمانی وزن کتنا ہے بلکہ یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ پیٹ کے ارگرد چربی کتنی بڑھ چکی ہے۔یہ اضافی چربی متعدد سنگین امراض جیسے ذیابیطس، ہارٹ اٹیک، ڈپریشن اور دیگر صحی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دن کے آغاز کے چند معمولات کو اپنا کر توند کی چربی کو گھٹانا یا اس سے بچنا ممکن ہوسکتا ہے؟

وزن کرنا

صبح سب سے پہلے اپنے جسمانی وزن کو جاننا دن میں کسی اور وقت کے مقابلے میں زیادہ درست معلومات فراہم کرتا ہے، صبح کے مقابلے میں دن بھر میں غذا اور مشروبات کا استعمال ان نتائج کو بدل سکتا ہے۔ہر صبح اپنے جسمانی وزن کی یاد دہانی صحت بخش غذائی عادات کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے، جس سے موٹاپے اور توند سے بچنا یا ان کو کم کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

ایک یا 2 گلاس پانی پینا

ناشتے سے پہلے ایک یا 2گلاس پانی پینا بھی جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔پانی میں کوئی کیلوریز نہیں ہوتیں مگر یہ کھانے کی خواہش میں کمی اور پیٹ بھرنے کے احساس کو بڑھانے والا مشروب ہے، جس سے ناشتے میں زیادہ کیلوریز کے استعمال سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔پانی پینے کی یہ عادت میٹابولزم کو بھی متحرک کرتی ہے جس سے کیلوریز کو جلانے میں مدد ملتی ہے۔

ناشتے سے پہلے ورزش

ناشتے سے پہلے ورزش کرنا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔خالی پیٹ ورزش کرنے سے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں، ناشتے سے قبل ورزش کرنے سے جسم کو زیادہ چربی گھلانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

پروٹین سے بھرپور ناشتہ

پروٹین جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے بہتر غذائی جز ہے کیونکہ اس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے جبکہ پروٹین کا کثرت استعمالجسم کے لیے اضافی چربی کے ذخیرے کو بھی مشکل بناتا ہے۔پروٹین سے بھرپور غذا کو گھلانے کے لیے جسم کو چربی یا کاربوہائیڈریٹس کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز استعمال کرنا پڑتی ہیں۔پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈے اس حوالے سے بہترین انتخاب ہیں۔

دن بھر کی غذا کی منصوبہ بندی

ہر صبح ایک فہرست بنالیں کہ دن بھر میںکیا کھانا ہے، وقت سے قبل غذا کی منصوبہ بندی سے کم کیلوریز والی غذائوں کے انتخاب میں مدد ملتی ہے۔اگر آپ پہلے سے فیصلہ کرلیں کہ دن بھر میں کیا کچھ کھانا ہے، تو اس سے زیادہ کیلوریز والی غذائوں تک رسائی کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

جوس کے چھوٹے گلاس

عام حجم کے گلاس میں جوس پینے سے زیادہ کیلوریز جزوبدن بنتی ہیں، زیادہ تر فروٹ جوسز میں کسی سافٹ ڈرنک جتنی ہی چینی ہوتی ہے۔تاہم جوس میں متعدد وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو دن کے آغاز کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں، چھوٹے گلاس میں جوس پینے کی عادت بنانا اس حوالے سے زیادہ بہتر ہے۔

٭…٭…٭

صبح سویرے پیٹ گھٹائیں
Tagged on:                                 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *