موسم برسات اور وبائی امراض

21ہمارے ہاں موسم برسات عام طور پر جولائی کی ابتداء سے شروع اور ستمبرکے اختتام تک ختم ہو جاتا ہے۔ اس موسم میں شدید بارشوں کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جاتا ہے ۔ندی نالے اور دریاپانی سے بھر جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ کبھی کبھی پانی کی زیادتی سے سیلاب بھی آجاتا ہے جس سے فصلوں کو نقصان پہنچتا اور آبادیاں متاثر ہوتی ہیں۔ سیلابی پانی سے صرف آبادیاں ہی متاثر نہیں ہوتیں بلکہ بارشوں کے پانی اور سیلابی پانی سے تعفن بھی پھیلتا اور وبائی امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔ چونکہ ہمارے ملک میں عام حالات میں بھی آلودگی بہت زیادہ ہے ، برسات میں نباتات و حیوانات کی بدبو ماحولیاتی آلودگی میں مزید اضافہ کردیتی ہے۔

حفاظتی تدابیر

٭… کمروں کو کھلا رکھا جائے تاکہ تازہ ہوا اور دھوپ سے خشک ہوتے ہیں۔
٭… موسم برسات میں پانی ہمیشہ ابلا ہوا پئیں۔
٭… عام جسمانی صفائی کے لئے روزانہ کم از کم ایک بار غسل لباس روزانہ تبدیل کریں۔ ٭… سوتی اور ہلکا لباس پہنیں۔
٭… گھروں کے قریب پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
٭… گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر جن کا اٹھانا مشکل ہو ان پر خشک مٹی ڈال دیں۔
٭… گھروں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ مکھی، مچھر ، کھٹمل، لال بیگ اور دیگر کیڑوں سے محفوظ رہیں۔
٭… اس موسم میں روم ائیر کولر کا استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی کھلے آسمان تلے سویا جائے،کیونکہ نمی والی ہوا جسم میں بخار کی سی کیفیت پیدا کردیتی ہے جسم میں تنائو اور درد محسوس ہوتا ہے۔ مناسب ہے کہ سائے کی جگہ پر سویا جائے ۔مچھروں کی صورت میں مچھر دانی استعمال کریں۔

غذائی احتیاطیں

موسم گرما میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی اور دیگر میٹھے مشروبات کا بکثرت استعمال ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں ہمارے جسم میں نمکیات اور حیاتین کی کمی ہو جاتی ہے اور بیشتر مشروبات جسم کے لئے مفید نہیں رہتے، اس طرح جسم کی قوت اور اعضائے ہضم کے افعال صحیح نہیں رہتے۔ ان حالات میں موسم برسات میں پانی میںموجود جراثیم جلدی سے حملہ آور ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم صحیح غذائی احتیاط اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں تو ان عوارضات سے بچ سکتے ہیں۔

٭… کھانا تازہ اور ہمیشہ بھوک رکھ کر کھائیں۔
٭… بازاری کھانے استعمال نہ کریں۔
٭… گلے سڑے پھل استعمال نہ کریں۔ بعض پھل مثلاً امرود ، تربوز، خربوزہ اور کھیرا وغیرہ کھانے میں احتیاط کریں۔
٭… باسی اشیاء اور زیادہ عرصہ تک فریز کیا ہوا گوشت نہ کھائیں۔
٭… تلی ہوئی اشیاء سے احتیاط کریں۔
٭…کھانا زود ہضم اور مقدار میں کم کھائیں ۔
ذرا سی بد احتیاطی اور بسیار خوری پیٹ خراب کرسکتی ہے۔ اس موسم میں پیٹ بہت جلد خراب ہوتا اور پیچش لگ جاتے ہیں۔
٭… پانی ہمیشہ ابال کر پئیں، چھوٹے بچوں کو برف کی قلفیوں ، گولے گنڈے اور برف کی دیگر مصنوعات سے دور رکھیں۔
٭…نمکین لسی بغیر برف کے مفید ہے۔
٭… کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر رکھیں۔
٭… موسمی امراض سے بچنے اورا ن کے
خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پیاز، لہسن اور ادرک کا استعمال مفید ہے۔
٭…پھل وسبزیاں تازہ اور دھو کر استعمال کریں۔ بازاری مشروبات سے ہاتھ اٹھالیں البتہ لیموں کی نمک ملی سکنجبین ہلکی کالی مرچ کے ساتھ بہترین مشروب ہے، جومتعددعوارضات سے محفوظ رکھتا ہے۔

سرکہ موسم برسات کی بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔ اگر سرکہ میں بھگوئے ہوئے پیاز استعمال کئے جائیں تو ہیضہ سے بچا جاسکتا ہے۔ سرکہ ٹھنڈک بہم پہنچانے اور حرارت دفع کرنے کا حسین امتزاج ہے جو فاسد اور غلیظ مادوں کو نکالتا اور طبیعت کو فرحت بخشتا ہے۔ یہ جسم میں ادویات کے زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے۔ خون کو صاف کرتا اور پھوڑے پھنسیوں سے بچاتا ہے۔ پیاس کو تسکین دیتا اور غذا کو جلد ہضم کرتا ہے۔ ہرقسم کی سوزش میں مفید اور جسم میں بڑھی ہوئی حرارت کو ختم کرتا ہے۔

امراض اور علاج

ہیضہ

یہ اس موسم کا عام مرض ہے ۔ ذرا سی بد پرہیزی سے بھی ہیضہ ہو سکتا ہے ۔ہیضہ سے بچائو کے لئے سرکہ میں بھگوئے ہوئے پیاز کا استعمال مفید ہے۔ سبز تازہ مرچ کے تین دانے روزانہ کھانے سے بھی ہیضہ اور قے وغیرہ سے بچا جا سکتا ہے۔ ہیضہ کی صورت میں فی الفور قریبی معالج سے رجوع کریں۔

کھانسی

6گرام ملٹھی ایک کپ پانی میں جوش دے کر پی لیں۔ شربت توت سیاہ ایک کپ گرم پانی میں ملا کر آہستہ آہستہ پینے سے بھی کھانسی سے آرام ملتا ہے۔

ملیریا بخار

برگ تلسی 12گرام ، کالی مرچ100گرام ، کالا نمک100گرام لے کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں اور دو ، دو گولیاں صبح نہار منہ اور رات کو دودھ یا پانی سے کھا لیں۔

خارش ، پھوڑے ، پھنسیاں

نیم کے تازہ پتے ابال کر ٹھنڈا کرکے اس پانی سے غسل کریں اور گندھک آملہ سار 120ملی گرام ہموزن میٹھا سوڈا ملا کر صبح و شام پانی سے استعمال کریں۔ گرم و محرک اشیاء انڈا، مچھلی، مرچ ،مصالحہ جات اور میٹھی اشیاء سے احتیاط کریں۔

ٹائیٖفائیڈ بخار

ایسی صورت میں گلو کے تازہ پتوں کا جوشاندہ دن میں تین بار پی لیں۔

سیلابی خارش

سیلابی پانی سے خارش بھی ہو جاتی ہے اور انگلیاں گل جاتی ہیں ، ایسی صورت میں نیم کے تازہ پتوں کے جوشاندے سے غسل کریں اور انگلیاں دھوئیں۔

آشوب چشم

اگر آنکھوں میں جلن ہوتو عرق گلاب ٹھنڈا کرکے دو دو قطرے دن میں تین بار آنکھوں میں ٹپکائیں۔

پیچش

ایسی صورت میں سبوس اسپغول 5گرام دہی میں ملا کر نہار منہ کھا لیں۔ دن میں مربہ آملہ3عدد یا جوارش آملہ5-5گرام صبح و شام استعمال کریں۔ قے اور متلی کی صورت میں انار دانہ کی چٹنی استعمال کریں۔

٭…٭…٭

موسم برسات اور وبائی امراض
Tagged on:                     

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *