
تعریف مرض
اس مرض میں ناک کی رگیں خون سے پر ہونے سے پھٹ کر ان سے خون بہنے لگتا ہے۔
اسباب مرض
حرارت جگر،ناک کی سوزش و خراش، آنتوں کے کیڑے، وبائی بخار ، خون کی غیر طبعی حدت و رقت اور بلند فشار خون وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔
علامات مرض
ایکیا دونوں نتھنوں میںجلن اور خارش ہو کر خون بہتا ہے۔ فشار الدم زیادہ خون بہنے کے بعد کم ہو جاتا ہے اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
اصول علاج
خون روکنے کی کوشش کریں، پیشانی اور سر پر ٹھنڈاپانی ڈالیں، اصل سبب مرض کا ازالہ کریں، ناک کی خشکی دور کریں، کسی ماہر حاجم سے کنپٹیوں پر حجامہ کروائیں۔
علاج (فوری ازالہ کی تدابیر)
کافور
5گرام
صندل سفید
5گرام
ترکیب تیاری: پانی کی مدد سے کونڈی میں پیس لیں۔
ترکیب استعمال: پیشانی اور ناک پر لیپ کریں۔
ناک کی خشکی دور کرنے کے لئے
روغن کدو شیریں(Pumpkin Seeds Oil) 2-2
قطرے دونوں نتھنوں میں ٹپکائیں۔
اگر بلڈ پریشر زیادہ ہوتو یہ تیل ایک چمچ،ایک دودھ کے ہمراہ پلایا جاسکتا ہے۔
ہوالشافی
گیرو 10گرام سنگ جراحت 5گرام دم الاخوین 5گرام
ترکیب تیاری: باریک پیس لیں۔
ترکیب استعمال: 500ملی گرام سے ایک گرام تک (حسب عمر) خمیرہ خشخاش5گرام میں ملا کر شربت انجبار 5ملی لٹر کے ہمراہ دن میں تین بار چٹائیں۔ اس دوا سے خون کی حدت و رقت کم ہو جائے گی اور مریض ان شاء اللہ شفا پائے جائے گا۔
علاج برائے مزمن مرض
بہی دانہ 2گرام شربت انجبار 5ملی لٹر
2گرام بہی دانہ کو پانی20ملی لٹر میں ابال لیں اور اس کا لعاب حاصل کریں ۔
ترکیب استعمال: بہی دانہ کے اس لعاب کو شربت انجبار میں ملا کر صبح و شام برف ملا کر پانچ روز تک پلائیں۔
٭…10گرام گل ملتانی کو 50ملی لٹر پانی میں بھگو دیں ۔ ایک گھنٹہ کے بعد پانی کو نتھار لیں اور اس میں 5ملی لٹر شربت نیلو فر ملا کر صبح و شام 5روز تک پلائیں۔
٭…مازو مثل غبار پیس کر ناک میں چھڑکیں۔بشرطیکہ ناک کی اندرونی جھلی زیادہ متورم یا زخمی نہ ہو اور مریض کو غبار سے الرجی نہ ہو۔
٭… مربہ آملہ-1 1دانہ صبح نہار بوقت عصر خالی پیٹ کھلائیں۔

آسان گھریلو علاج
٭… کچی گری (ناریل) کا پانی صبح و شام خالی پیٹحسب عمر پلائیں۔
٭…گاجر کا رس حسب عمر صبح نہار اور بوقت عصر پلائیں۔
خشخاش
5گرام
مغز چہار
10گرام
دودھ
50ملی لٹر
ترکیب تیاری:خشخاش کو پانی سے دھو کر استعمال سے 2گھنٹے قبل بھگو کر ڈھانپ دیں۔ ازاں بعد اس میں مغز چہارڈال کر دودھ میں حل کرکے سردائی کی طرح گھوٹ لیں۔
ترکیب استعمال: تیار کردہ سردائی میں حسبذائقہ شکر ملا کر موسم کے مطابق برف سے ٹھنڈا کرکے دودھ میں ملا کر 2چمچ کھانے والے صبح نہار اور بوقت عصر پلائیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مشورہ
خشخاش
5گرام
مغز چہار
10گرام
دودھ
50ملی لٹر
ترکیب تیاری:خشخاش کو پانی سے دھو کر استعمال سے 2گھنٹے قبل بھگو کر ڈھانپ دیں۔ ازاں بعد اس میں مغز چہارڈال کر دودھ میں حل کرکے سردائی کی طرح گھوٹ لیں۔
ترکیب استعمال: تیار کردہ سردائی میں حسب ذائقہ شکر ملا کر موسم کے مطابق برف سے ٹھنڈا کرکے دودھ میں ملا کر 2چمچ کھانے والے صبح نہار اور بوقت عصر پلائیں۔

اشرف لیبارٹریز کی ادویہ سے علاج
٭…تسکینی حسب عمر1+1+1عدد صبح، دوپہراورشام پانی کے ہمراہ استعمال کروائیں۔
٭… آنتوں کے کیڑے سبب ہوں تو: اطریفل دیدان 5گرام رات کو سوتے وقت ہمراہ پانی استعمال کروائیں۔
٭… ناک میں سوزش و خراش ہو تو:الرجین 5
-5ملی لٹر صبح و شام پلائیں۔
٭… شربت تسکین جگر3+3+3چمچ حسب عمر 7یوم کے لئے دیں۔
٭…جوارش تمر ہندی3-3گرام صبح و شام بعد از غذا ہمراہ پانی کھلائیں۔
٭…جوارش طباشیر3-3گرام صبح و شام بعد از غذا ہمراہ پانی کھلائیں۔
٭…ناک کی خشکی سبب ہو تو: خمیرہ بادام 3-3گرام صبح نہار بوقت عصر جب پیٹ خالی ہو کھلائیں۔
اگر سبب حلق و ناک میں نزلاوی رطوبات کا انسباب (نازل ہونا) ہو تو:
٭… خمیرہ بنفشہ 3-3گرام صبح نہار بوقت عصر جب پیٹ خالی ہو کھلائیں۔ اس مقصد کے لئے
٭… شربت بنفشہ5-5ملی لٹرصبح نہار اور بوقت عصر (جب پیٹ خالی ہو) 20ملی لٹرپانی میں ملاکر حسب موسم برف سے ٹھنڈا کرکے بھی پلایا جاسکتا ہے۔
٭… مزاج کی یبوست سبب ہو تو: خمیرہ خشخاش 3-3گرام صبح نہار یابوقت عصر دیں۔
٭… خمیرہ یا معجونصندل 3-3گرام صبح نہار اور بوقت عصر کھلائیں۔
٭… شربت عناب5-5ملی لٹرصبح نہار اور بوقت عصر پلائیں۔
٭… کشتہ صدف60-60ملی گرام صبح و شام بعداز غذا دہی میں ملا کر استعمال کروائیں۔
٭…حرارت جگر و غثیان سبب ہوتو: شربت الائچی5-5ملی لٹر صبح نہار اوربوقت عصر 20ملی لٹر پانی میں ملا کر پلائیں۔
٭… شربت بزوری بارد5-5ملی لٹر صبح نہار وبوقت عصر 20ملی لٹر پانی میں ملا کر پلائیں۔
٭… شربت صندل5-5ملی لٹر صبح نہار اوربوقت عصر 20ملی لٹر پانی میں ملا کر پلائیں۔
احتیاطیں
٭…گرم اغذیہ و اشربہ سے پرہیز کریں۔
٭…گرمی کے موسم میں دھوپ میں گھومنے سے بچائیں۔
٭…٭…٭